حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اٹک/امام وقت عج کو بھی ویسے ہی ناصرین کی ضرورت جیسے امام حسین علیہ السلام کے تھے بلکہ جسطرح سے بی بی سیدہ (ع) نے قیام کیا اور آپ پہلی شخصیت تھیں جو دفاع امامت کے لیے کھڑی ہوئی، ہمیں بھی ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے امام وقت کے دفاع کے لیے آمادہ ہونا چاہیے۔
ان خیالات کا اظہار محترمہ فائزہ نے امام بارگاہ حسینیہ کامپور سیداں میں منعقدہ مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہم راہ راست پر عمل پیرا ہونا چاہتے ہیں تو ہمیں سچوں کے ساتھ ہوجانا چاہیے بے شک اس میں ہی ہماری نجات ہے۔