حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سرینگر/ پیروان ولایت جموں وکشمیر کے سربراہ مولانا سبط محمد شبیر قمی نے ماگام میں شہید قاسم سلیمانی اور امام خامنہ ای کے تصاویر کی بے حرمتی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسے ناقابل برداشت قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کسی بھی اپنے یا پرائے کی گستاخی کو برداشت نہیں کیا جائے گا بلکہ کسی بھی طرح کی قربانی سے گریز نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے ملت غیور کی مزاحمت کو سلام پیش کیا اور علاقہ میں سرکاری زیادتی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پر امن مظاہرین پر طاقت کا استعمال انتہائی افسوسناک قدم ہے ملت تشیع اس طرح کی سرکاری دہشت گردی سے خوفزدہ ہونے والا نہیں انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ مجرموں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائے۔