۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
حدیث روز

حوزہ / حضرت امام محمد باقر علیہ السلام نے ایک روایت میں شیعوں کے لئے سبق آموز پیغام دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق،مندرجہ ذیل روایت کتاب "كافى" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال الامام الباقر علیه السلام:

يا جابر؛ بلّغ شيعتي عنّي السلام وأعلمهم أنّه لا قرابة بيننا وبين الله عزّوجلّ ولايتقرّب إليه إلّا بالطاعة له.

يا جابر؛ من أطاع الله وأحبّنا فهو وليّنا، ومن عصى الله لم ينفعه حبّنا.

حضرت امام محمد باقر علیہ السلام نے فرمایا:

اے جابر! میری طرف سے میرے شیعوں کو سلام پہنچانا اور انہیں بتانا کہ ہمارے اور خدا کے درمیان کوئی رشتہ داری نہیں ہے اور کوئی اس کی اطاعت کئے بغیر اس کا مقامِ قرب حاصل نہیں کر سکتا۔

اے جابر! جو فرامینِ الہی کی اطاعت کرے اور ہم سے محبت کرے وہ ہماری ولایت رکھنے والا ہے اور جو خدا کی نافرمانی کرے تو ہم سے محبت بھی اسے کوئی فائدہ نہیں پہنچا سکتی ہے۔

بحارالأنوار، ج ۶۸، ص ۱۷۹

تبصرہ ارسال

You are replying to: .