حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "تحف العقول" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:
قال الامام الجواد علیه السلام:
اَلْمُؤمِنُ يَحْتاجُ اِلى تَوْفيقٍ مِنَ اللّه ِ وَواعِظٍ مِنْ نَفْسِهِ وَقَبُولٍ مِمَّنْ يَنْصَحُهُ
حضرت امام تقی علیہ السلام نے فرمایا:
مومن کو تین چیزوں کی ضرورت ہے:
۱۔ توفیقِ الہی، جو کہ اس کے کاموں کو اچھی طرح آگے لے کر جاتی ہے۔
۲۔ اندرونی واعظ، جو اسے ہر لحظہ پند و نصیحت کرتا رہے۔
۳۔ نصیحت کرنے والے شخص کی نصیحت کو قبول کرنا۔
تحف العقول، ص ۷۲۹