۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حدیث روز

حوزہ / حضرت امام رضا علیہ السلام نے ایک روایت میں تنگدست مسلمان کو مختلف انداز سے سلام کرنے کے انجام کی طرف اشارہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "عيون اخبار الرضا" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال الامام الرضا علیه السلام:

مَنْ لَقِىَ فَقـيرا مُسْلِما فَسَلَّمَ عَلَيْهِ خِلافَ سـَلامِهِ عـَلَى الأَغـْنِياءِ لَقِىَ اللّهَ عَزَّوَجَلَّ يَوْمَ الْقِيامَةِ وَ هـُوَ عَلَيـْهِ غـَضـْبانٌ

حضرت امام رضا علیہ السلام نے فرمایا:

جو شخص کسی فقیر اور تنگدست مسلمان سے ملاقات کرے اور اسے اس طرح سلام کرے جو ثروت مندوں کو سلام کرنے سے مختلف ہو تو وہ روزِ قیامت خداوندِ عالم سے اس حالت میں ملاقات کرے گا کہ خداوند متعال اس سے ناراض اور غضبناک ہو گا۔

عيون اخبار الرضا عليه السلام، ج ۲، ص ۵۷

تبصرہ ارسال

You are replying to: .