۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
علامہ علی رضا رضوی

اخلاقی و معاشرتی اقدار کو اس سے زیادہ مناسب اور آسان الفاظ میں بیان کرنا ناممکن ہے ، امام عالی مقام نے دین اسلام کا ایک ایسے اہم اصول کی تعلیم اور نصیحت فرمائی کہ جس کے اختیار کرلینے سے معاشرے میں پائی جانے والی الجھنوں اور خرابیوں کا تدارک یقینی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کراچی/ شہدائے کربلا ٹرسٹ اور خیر العمل ورکنگ کمیٹی کی جانب سے عشرہ محرم الحرام کی ساتھویں مجلس عزا سے علامہ سید علی رضا رضوی نے خطاب کررتے ہوئے کہا کہ اسلام کا ایک اخلاقی اصول جسے امام علی علیہ السلام نے اپنی وصیت میں امام حسن سے بیان کیا کہ" اے فرزند! اپنے اور دوسروں کے درمیان ہر معاملے میں اپنی ذات کو میزان قرار دو، جو اپنے لئے پسند کرتے ہو وہی دوسروں کے لئے پسند کرو اور جسے اپنے لئے ناپسند قرار دیتے ہو اسے دوسرے کے لئے بھی ناپسند قرار دو اور جس طرح یہ چاہتے ہو کہ تمہارے ساتھ حسن سلوک ہو ویسا ہی طریقہ دوسرے کے ساتھ اختیار کرو"۔

عزیزان گرامی اخلاقی و معاشرتی اقدار کو اس سے زیادہ مناسب اور آسان الفاظ میں بیان کرنا ناممکن ہے ، امام عالی مقام نے دین اسلام کا ایک ایسے اہم اصول کی تعلیم اور نصیحت فرمائی کہ جس کے اختیار کرلینے سے معاشرے میں پائی جانے والی الجھنوں اور خرابیوں کا تدارک یقینی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بس ہمیں اسلام کی منطق کو سمجھنے کی ضرورت ہے اسلامی تعلیمات حفظان صحت کی مانند ایک حقیقت اور ضرورت ہیں ایک انسان دوسرے انسان کی جانب مسئول اور ذمہ دار ہے، اسلام فردی اور شخصی آزادی اور احترام کا قائل ہے اس نے ہر فردِ واحد کے لئے آزادی اور احترام کا اصول وضع کیا ہے تاکہ انسانی حیثیت کا احترام ہو اور معاشرے میں عدالت و انصاف کو رواج دیا جاسکے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .