۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
کویت کی پارلیمنٹ

حوزہ/ پارلیمنٹ ممبران نے اس مسودے کو آئین کا حصہ بنا کر ناجائز صیہونی ریاست کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعلقات کو قانونی جرم قرار دینے کی تاکید۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کویت کی پارلیمنٹ کے بعض ممبران نے ناجائز صیہونی ریاست کے ساتھ تعلقات کی نارملائزیشن کے خلاف مسودہ پیش کرتے ہوئے پارلیمنٹ کے اسپیکر احمد السعدون سے درخواست کی ہے کہ مذکورہ مسودے کو حتمی قانونی شکل دینے کے لئے پارلیمنٹ میں بحث کرائی جائے۔

پارلیمنٹ ممبران نے اس مسودے کو آئین کا حصہ بنا کر ناجائز صیہونی ریاست کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعلقات کو قانونی جرم قرار دینے کی تاکید کی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل کے ساتھ "صدی کی ڈیل" جیسے امریکی پلان پر بعض عرب ریاستیں اپنی آمریت کو تحفظ دلوانے کی خاطر عمل کرتے ہوئے مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ خیانت کی مرتکب ہورہی رہیں۔

اس تناظر میں عالمی مبصرین کویت کی پارلمینٹ ممبران کے مذکورہ مسودے کو مغربی ایشیا میں امریکہ اور اس کے بغل بچہ اسرائیل کے خلاف ایک طرح کا جرات مندانہ اور اصولی موقف قرار دے رہے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .