۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۴ شوال ۱۴۴۵ | Apr 23, 2024
محبوبہ مفتی

حوزہ, نہ صرف جموں کشمیر کے تشخص کو ختم کیا جا رہا ہے بلکہ وجود کو ہی مٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق, سرینگر: جموں و کشمیر کے سرینگر میں ایک تقریب کے دوران محبوبہ مفتی نے کہا پی ڈی پی کے پاس الیکشن میں کامیابی حاصل کرنا مقصد نہیں ہے بلکہ انتخابات سے بڑا امتحان موجودہ صورتحال ہے۔ پکڑ دھکڑ اور ہراساں کرنے کی کارروائی کا مقابلہ کرنا ہے۔ پی ڈی پی صدر کا کہنا تھا کہ روز ایسے قوانین رائج کیے جا رہے ہیں، جس سے ہمارے اختیارات کو محدود کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نہ صرف جموں کشمیر کے تشخص کو ختم کیا جا رہا ہے بلکہ وجود کو ہی مٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ ایسے حالات کا مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ جموں کشمیر کے لوگوں کے تشخص اور شناخت کو محفوظ رکھا جا سکے۔

تقریب کے دوران بیرواہ حلقہ ضلع بڈگام سے ایڈوکیٹ ثریا اکبر ماگامی نے پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کی موجودگی میں درجنوں سینیئر سیاسی کارکنان کے ساتھ پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ محبوبہ مفتی نے پارٹی میں شمولیت پر خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی میں ان حالات میں شامل ہونا آسان نہیں۔ ان کا کہنا تھا پی ڈی ہی میں شمولیت کرنے پر لوگوں کو تنگ و طلب اور ہراساں کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ کچھ لوگ پارٹی سے گیے تاہم ان کی وجہ سے نوجوانوں کو مزید کام کرنے کا موقع مل رہا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .