۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
احکام شرعی

حوزہ؍اس صورت میں کہ جب فروخت کنندہ مال کی حوالگی کرچکا ہو، محض قیمت کی ادائیگی میں تاخیر خیار فسخ (معاملہ ختم کرنے کا اختیار) کا سبب نہیں بنتی، لہذا اگر کسی اور بنا پر خیار فسخ نہ رکھتا ہو تو معاملہ لازم (ناقابل تنسیخ) ہے اور اسے فسخ کا حق حاصل نہیں اور خریدار کو پیسے کی قدر میں گراوٹ کے حساب سے قیمت ادا کرنا ہوگی۔

حوزہ نیوز ایجنسی؍

سوال: کیا فروخت کنندہ مقررہ وقت پر مال کی قیمت کی ادائیگی نہ ہونے کی بنا پر افراط زر اور مہنگائی کو بہانہ بناتے ہوئے معاملہ فسخ کر سکتا ہے اور خریدار سے فروخت شدہ مال کی واپسی کا مطالبہ کرسکتا ہے؟

جواب: اس صورت میں کہ جب فروخت کنندہ مال کی حوالگی کرچکا ہو، محض قیمت کی ادائیگی میں تاخیر خیار فسخ (معاملہ ختم کرنے کا اختیار) کا سبب نہیں بنتی، لہذا اگر کسی اور بنا پر خیار فسخ نہ رکھتا ہو تو معاملہ لازم (ناقابل تنسیخ) ہے اور اسے فسخ کا حق حاصل نہیں اور خریدار کو پیسے کی قدر میں گراوٹ کے حساب سے قیمت ادا کرنا ہوگی۔ ہاں اگر معاملے کے ضمن میں شرط رکھی گئی ہو کہ مقررہ وقت میں قیمت کی ادائیگی نہ ہونے کی صورت میں فروخت کنندہ کو خیار فسخ حاصل ہوگا تو فروخت کنندہ معاملہ فسخ کرسکتا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .