۱۲ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۲ شوال ۱۴۴۵ | May 1, 2024
News ID: 388278
15 فروری 2023 - 01:59
حدیث روز

حوزہ / حضرت امام ہادی علیہ السلام نے ایک روایت میں بحث و جدل کے منفی آثار کی جانب اشارہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "بحارالانوار" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال الامام الهادی علیه السلام:

الْمِرَاءُ یُفْسِدُ الصَّدَاقَةَ الْقَدِیمَةَ وَ یَحُلُّ الْعُقْدَةَ الْوَثِیقَةَ وَ أَقَلُّ مَا فِیهِ أَنْ تَکُونَ الْمُغَالَبَةُ، وَ الْمُغَالَبَةُ أَمْتَنُ أَسْبَابِ الْقَطِیعَةِ

حضرت امام نقی علیہ السلام نے فرمایا:

بحث و تکرار پرانی دوستی کو ختم کر دیتی ہے اور محکم رابطے کو جدائی کی طرف لے جاتی ہے اور اس بحث و جدل کا کم ترین اثر یہ ہوتا ہے کہ ہر دو افراد ایک دوسرے کو زیر کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور یہی ایک دوسرے کو زیر کرنے کی خواہش قطع تعلق کا باعث بنتی ہے۔

بحارالأنوار، ج ۷۸، ص ۳۶۹

تبصرہ ارسال

You are replying to: .