۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
روزہ کے احکام

حوزہ|جب تک ثابت نہ ہوجائے کہ افطار کا وقت داخل ہو گیا ہے دوسروں کی پیروی میں افطار کرنا جائز نہیں ہے ہاں اگر مورد تقیہ کا ہو تو افطار جائز ہے لیکن۔۔۔

حوزہ نیوز ایجنسی|

س 795: کیا سرکاری اور عوامی محفلوں و غیرہ میں روزہ افطار کرنے کے لئے اہل سنت کی پیروی جائز ہے اور اگر انسان کی تشخیص یہ ہوکہ ان کی پیروی نہ تقیہ کے مصادیق میں سے ہے اور نہ کسی اور وجہ سے ضروری ہے تو اس کی ذمہ داری کیا ہے؟

ج: جب تک ثابت نہ ہوجائے کہ افطار کا وقت داخل ہو گیا ہے دوسروں کی پیروی میں افطار کرنا جائز نہیں ہے ہاں اگر مورد تقیہ کا ہو تو افطار جائز ہے لیکن اس دن کے روزے کی قضا واجب ہے اور اختیاری صورت میں اس وقت تک افطار کرنا جائز نہیں ہے جب تک اسکے لئے حسی یقین یا شرعی دلیل کی بنا پر دن کا ختم ہوجانا اور رات کا داخل ہوجانا ثابت نہ ہو جائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .