۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
احتیاط

حوزہ|  جس وقت مجــتھد اپنے نظریہ کو احتیاط سے شروع کرتا ہے تو یہاں پر احتیاط واجب مراد ہے۔      اور جہاں پر مجتھد واضح اور صراحت کیساتھ فتوی دیتا ہے مثال کے طور پر۔۔۔

حوزہ نیوز ایجنسی|

فقہی احکام میں شـــــباھتیں اور فرق

4⃣ احتیــــــاط واجب اور احتیاط مستحب میں فرق

احتیــــــاط واجب اور احتیاط مستحب میں دو جہات سے فرق ہے۔

1⃣ شناخت کے مقام میں :

جس وقت مجــتھد اپنے نظریہ کو احتیاط سے شروع کرتا ہے تو یہاں پر احتیاط واجب مراد ہے۔
اور جہاں پر مجتھد واضح اور صراحت کیساتھ فتوی دیتا ہے مثال کے طور پر تسبیحات اربعہ کو تیسری اور چوتھی رکعت میں ایک مرتبہ پڑھنا کافی ہے۔اسکے باوجود احتیاط کرتا ہے اور کہتا ہے احتیاط یہ ہے تیسری اور چوتھی رکعت میں تین مرتبہ تسبیحات اربعہ پڑھے اس احتیاط کو احتیـــاط مستحب کہتے ہیں۔

نوٹ: مستحب کو ادا کرنے سے ثواب زیادہ ملتا ہے۔

2⃣ عمل کے مقام میں

احتیاط واجب کا ترک کرنا مقلد کے لئے جائز نہیں ہے ہاں ایک صورت ہے کہ وہ اس مسئلہ میں کسی اور مجتہد کی طرف رجوع کر سکتا ہے۔
البتہ احتیاط مستحب کو ترک کرنا جائز ھے لیکن اس صورت میں کسی اور مجتہد کی طرف رجوع نہیں کرسکتا۔

پس یہ احتیاط واجب نہیں ہے۔ بلکہ مستحب ہے۔(1)
___________؛
توضيح المسائل مراجع، ص708؛ عروة الوثقی،ج1 ص15،م 64

تبصرہ ارسال

You are replying to: .