۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
فتــــــوا

حوزہ|اگر فقہی مسئلہ کے لئے دلیل یقینی اور واضح نہیں ہو تو یہاں پر مرجع تقلید اپنی قطعی نظر نہیں دے سکتا ،بلکہ اپنی نظر کو احتیاط کے ذریعے بیان کرتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی|

فتــــــوا اور احتیــــــاط میں فرق

اگر مرجع تقلید کیلئے دلیل کسی ایک فقہی مسئلہ میں یقینی طور پر واضح ہو جائے تو مرجع تقلید اس فقہی مسئلے میں واضح اور صراحت کیساتھ فتوا دیتا ہے ،

لیکن اگر فقہی مسئلہ کے لئے دلیل یقینی اور واضح نہیں ہو تو یہاں پر مرجع تقلید اپنی قطعی نظر نہیں دے سکتا ،بلکہ اپنی نظر کو احتیاط کے ذریعے بیان کرتا ہے .

احتیاط کی دو قسمیں ہیں : ۱): احتیاط واجب اور ۲): احتیاط مستحب

۱): احتیاط واجب میں مقلد یعنی تقلید کرنے والا شخص عمل کو ترک نہیں کر سکتا، بلکہ ضروری ہے یا اپنے مرجع تقلید کے حکم پر عمل کرے، یا اس مسئلہ میں کسی ایسے مرجع تقلید کی طرف رجوع کر سکتا ہے جو اس میں زیادہ علم رکھتا ہو.

۲): احتیاط مستحب: اس احتیاط میں مقلد، یعنی تقلید کرنے والے شخص کیلئے عمل کو ترک کرنا جائز ہے ، لیکن اس مسئلہ میں دیگر کسی مرجع تقلید کی طرف رجوع نہیں کر سکتا.(۱)

۱): تحریر الوسیلہ، ج۱، ص۸، م ۳۴.

تبصرہ ارسال

You are replying to: .