۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
دربار بی بی پاک دامناں لاہور

حوزہ / شیعہ علماء کونسل پنجاب رابطہ کمیٹی کے سیکرٹری نے دربار بی بی پاکدامناں کی تعمیر و توسیع کے منصوبے میں سست روی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا: محکمہ اوقاف کے نامناسب رویے کی وجہ سے منصوبہ تاخیر کا شکار ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، شیعہ علماءکونسل پنجاب رابطہ کمیٹی کے سیکرٹری قاسم علی قاسمی نے دربار بی بی پاک دامناں کی تعمیر و توسیع کے منصوبے میں سست روی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ اوقاف کے نامناسب رویے کی وجہ سے منصوبہ تاخیر کا شکار ہے۔

انہوں نے بی بی پاک دامناں کی تعمیر کے حوالے سے محکمہ اوقاف اور کچھ دیگر اداروں کی متعصبانہ پالیسیوں پر بھی تشویش کا اظہار کیااور اسے اتحاد بین المسلمین کی فضا کو سبوتاژ کرنے کی سازش قراردیا۔

قاسم علی قاسمی نے عمائدین ملت کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بی بی پاک دامناں دربار میں پاکستان بھر سے یکم سے 13 ذوالحجہ کو زائرین دربار پر حاضری کے لیے آتے ہیں مگر افسوس کہ دربار ابھی تک بند ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ دربار کو فی الفور کھولا جائے اور ایسا نظام بنایا جائے کہ تعمیر کا کام بھی جاری رہے اور زائرین زیارت بھی کر سکیں ۔

انہوں نے واضح کیا کہ عقیدت مندوں کی بڑی تعدادزیارت کے لیے آتی ہے، اس لئے زائرین کی سہولت کے لئے روڈمیپ دیا جائے تاکہ دور دراز سے آنے والے زائرین کو پریشانی نہ ہو۔مگر افسوس ابھی تک محکمہ کی طرف سے کوئی پالیسی واضح نہیں کی گئی۔ اس لئے محکمہ اوقاف پالیسی کا اعلان کرے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .