سونےکامیڈل
مسئلہ: سونے کا میڈل جو کھیلاڑی میچ کے جتنے پر حاصل کرتے ہیں اور گردن میں ڈالتے ہیں تو اس بارے کیا حکم ہے؟
آیات عظام امام خمینی، خامنهای، بهجت، تبریزی، صافی، فاضل، نوری، وحید:
میڈل کو لینے میں کسی قسم کا اشکال نہیں ہے لیکن، مرد حضرات کے لئے گلے میں پہننا صحیح نہیں ہے ،
آيتاللّه خامنهاى، اجوبة الاستفتائات، س446؛ توضيح المسائل مراجع، م832؛ آيتاللّه نورى، توضيح المسائل، م833؛ آيتاللّه وحيد، توضيح المسائل، م838.
آيتاللّه مكارم: سونے کے میڈل کو لینے میں کسی بھی قسم کا اشکال نہیں ہے لیکن مردوں کے پہننے اور گلے میں ڈالنے پر اشکال ہے ، لیکن ضرورت کے موارد میں اشکال نہیں ہے۔
آيتاللّه مكارم، استفتائات، ج1، س136.
نکتہ: وہ میڈل جو کھیلاڑیوں کے دئیے جاتے ہیں، اگر سونے کا پانی اوپر لگایا گیا ہو تو اور اصل میڈال سونے کا نہیں ہو تو ایسے میڈال کے پہننے میں کوئی اشکال نہیں ہے۔
سونے کے میڈل کے علاوہ باقی تمام میڈال گلے میں پہن سکتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ