۳۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۲ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 20, 2024
عطر قرآن

حوزہ| اگر منافقین حکومت حاصل کر لیں تو وہ زمیں پر فساد اور نسل بشریت کی تباہی و بربادی کی کوشش کرتے ہیں۔ منافقین حکومت حاصل کرنے سے پہلے اصلاح طلبی کا اظہار کرتے ہیں اور حکومت کے بعد فساد کرتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی|

تفسیر؛عطر قرآن:تفسیر سورۂ بقرہ

بسم الله الرحـــمن الرحــــیم
وَإِذَا تَوَلَّىٰ سَعَىٰ فِي الْأَرْضِ لِيُفْسِدَ فِيهَا وَيُهْلِكَ الْحَرْثَ وَالنَّسْلَ ۗ وَاللَّـهُ لَا يُحِبُّ الْفَسَادَ ﴿بقرہ، 205﴾

ترجمہ: اور جب آپ کے پاس سے منہ پھیرتے ہیں (یا برسر اقتدار آتے ہیں) تو زمین میں فساد برپا کرنے کے لیے دوڑتے پھرتے ہیں اور کھیتی اور نسل کو برباد کرتے ہیں جبکہ خدا فساد کو ہرگز پسند نہیں کرتا.

تفســــــــیر قــــرآن:

1️⃣ اگر منافقین حکومت حاصل کر لیں تو وہ زمیں پر فساد اور نسل بشریت کی تباہی و بربادی کی کوشش کرتے ہیں.
2️⃣ منافقین حکومت حاصل کرنے سے پہلے اصلاح طلبی کا اظہار کرتے ہیں اور حکومت کے بعد فساد کرتے ہیں.
3️⃣ کھیتی باڑی کو تباہ کرنا اور نسل کشی کو رواج دینا، فساد کی واضح مثالیں ہیں.
4️⃣ زراعت اور افرادی قوت کی غیر معمولی اہمیت اور معاشرے کے استحکام میں ان کا اہم کردار.
5️⃣ اصلاح معاشرہ، زراعت اور نسل انسانیت کی حفاظت صالح حکومت کی ذمہ داری ہے.
6️⃣ کرپٹ سیاستدانوں کے اقتدار تک پہنچنے کے لیے منافقت سیڑھی کا کام دیتی ہے.
7️⃣ حکومت اور اقتدار انسان کی باطنی خصلتوں کو آشکار کر دیتا ہے.
8️⃣ خداوند عالم نے خبردار کیا ہے کہ ہر کس و ناکس جو اصلاح طلبی کا نعرہ لگائے، اس سے دھوکہ نہ کھاؤ.

•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
تفسیر راھنما، سورہ بقرہ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .