۳۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۲ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 20, 2024
عطر قرآن

حوزہ|ان لوگوں کو خدا نے دھمکی دی ہے جو اتمام حجت کے بعد بھی اسلامی معاشرے میں تفرقہ اور اختلاف پھیلاتے ہیں۔شیطان کی پیروی، لغزش اور انحراف ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی|

تفسیر؛عطر قرآن:تفسیر سورۂ بقرہ

بسم الله الرحـــمن الرحــــیم
فَإِن زَلَلْتُم مِّن بَعْدِ مَا جَاءَتْكُمُ الْبَيِّنَاتُ فَاعْلَمُوا أَنَّ اللَّـهَ عَزِيزٌ حَكِيمٌ ﴿بقرہ، 209﴾
ترجمہ: اور اگر روشن دلیلوں (واضح احکام) کے آجانے کے بعد بھی تم ڈگمگا گئے تو خوب جان لو کہ اللہ زبردست (سب پر غالب) اور بڑی حکمت والا ہے.

تفســــــــیر قــــرآن:

1️⃣ ان لوگوں کو خدا نے دھمکی دی ہے جو اتمام حجت کے بعد بھی اسلامی معاشرے میں تفرقہ اور اختلاف پھیلاتے ہیں.
2️⃣ شیطان کی پیروی، لغزش اور انحراف ہے.
3️⃣ علم حاصل ہو جانے کے بعد لغزش قابل قبول نہیں ہے.
4️⃣ قانون جان لینے کے بعد انسان کی ذمہ داری ہے کہ اس پر عمل کرے.
5️⃣ معاشرے میں اتحاد قائم کرنے کی زیادہ ذمہ داری علماء پر عائد ہوتی ہے.
6️⃣ اللہ تعالیٰ کے فرامین کی نافرمانی اور انحراف اس کے عزت بخش اور حکیمانہ فرامین کا انکار ہے.
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
تفسیر راھنما، سورہ بقرہ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .