سوال:
مسلمان کی میت کے پوسٹ مارٹم کا کیا حکم ہے ؟
آیت اللہ خامنہ: جائز نہیں ہے ۔مگر کسی کی نجات اس پر موقوف ہو یا اس کے بغیر اسلامی ملک کی میڈیکل کی ضرورت پوری نہ ہوتی ہو اور بعض ضرورت کے موارد میں ۔
آیت اللہ سیستانی: کسی بھی صورت میں جائز نہیں ہے۔
آیت اللہ بہجت :جائز نہیں ہے
آیت اللہ فاضل لنکرانی:جائز نہیں ہے۔
آیت اللہ صافی گلپایگانی:جائز نہیں ہے
آیت اللہ وحید خراسانی:مسلمان مردے کا پوسٹ مارٹم جائز نہیں ہے(مسلہ:2891)
آیت اللہ مکارمی شیرازی:پوسٹ مارٹم ان شرائط کے مطابق جو ہماری توضیع المسائل میں مسلہ نمبر 2449میں مذکور ہے کوئی اشکال نہیں ہے۔
مسائل جدید از دید علماء و مراجع تقلید جلد دوم :ص:145،146