بدھ 10 جنوری 2024 - 18:09
ہند-ایران روابط اتنے مستحکم ہیں کہ فلم سے ان پرکوئی اثر پڑنے والا نہیں ہے؛ ایرانی کلچرل کونسلر

حوزہ/ ہندی فلم ’ڈنکی‘ کے ایک مختصر منظر پر تنقید کرتے ہوئے ہندوستان میں ایران کے کلچرل کونسلر نے کہا کہ یہ بات کوئی بھی قبول نہیں کرے گا کہ ایرانی فوج کسی کے ساتھ بدسلوکی کرسکتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندی فلم ’ڈنکی‘ کے ایک مختصر منظر پر تنقید کرتے ہوئے ہندوستان میں ایران کے کلچرل کونسلر ڈاکٹر فرید الدین فرید عصر نے کہا کہ یہ بات کوئی بھی قبول نہیں کرے گا کہ ایرانی فوج کسی کے ساتھ بدسلوکی کرسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس فلم کے ہدایت کار اور مرکزی کردار ادا کرنے والے شاہ رخ خان سمیت ہندوستان کے تمام فلمی ستارے ایرانی عوام کو بہت محبوب ہیں مگر اس فلم نے ایرانی عوام کی دل آزاری کی ہے۔

ڈاکٹر فرید نے کہا کہ اس فلم کے سین کے ذریعہ ہندوستان اور ایران کے عوام میں بدگمانی پیدا کرنے کی سازش نظرآتی ہے لیکن یہ بھی سچ ہے کہ ہندوستان اورایران کے روابط اتنے مستحکم ہیں کہ فلم جیسے تصوراتی مناظر سے ان پر کوئی اثرپڑنے والا نہیں ہے ۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha