۳ تیر ۱۴۰۳ |۱۶ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jun 23, 2024
حدیث روز

حوزہ / امام جعفر صادق علیہ السلام نے ایک روایت میں لباس میں فضول خرچی کے متعلق چند نکات بیان فرمائے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "بحارالانوار" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال الامام الصادق علیه السلام:

عن إسحاق بنِ عَمّارٍ : قلتُ لأبي عبدِ اللّه ِ عليه السلام : يكونُ للمؤمِنِ عَشرَةُ أقْمِصَةٍ؟ قالَ: نَعَم، قلتُ: وَ عِشرينَ؟ قالَ: نَعَم و ليسَ ذلكَ مِنَ السَّرَفِ، إنّما السَّرَفُ أن تَجعَلَ ثَوبَ صَونِكَ ثَوبَ بِذْلَتِكَ

اسحاق بن عمار سے منقول ہے کہ میں نے امام جعفر صادق علیہ السلام کی خدمت میں عرض کی کہ مولا، کیا مؤمن، 10 قمیصیں رکھ سکتا ہے؟

حضرت نے فرمایا: اس میں کوئی حرج نہیں۔

میں نے پھر عرض کیا : اگر اس کے پاس 20 قمیصیں ہوں تو پھر؟

حضرت نے فرمایا: یہ اسراف اور فضول خرچی نہیں ہے۔ اسراف یہ ہے کہ تم اپنے باہر کے لباس کو کام کاج کا لباس اور standby یونیفارم قرار دو۔

بحار الانوار: 1/ 317 / 79

تبصرہ ارسال

You are replying to: .