حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، آیت اللہ العظمی جعفر سبحانی نے حوزہ علمیہ ایران کے سربراہ آیت اللہ اعرافی کو ایک خط میں مبلغ ٹریننگ کیمپ کے پہلے اجلاس کے افتتاح پر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ خط میں انہوں نے کہا کہ ان کی دیرینہ آرزو پوری ہوئی اور امید ظاہر کی کہ یہ منصوبہ معاشرے کی اصلاح میں مؤثر ثابت ہوگا۔
خط کا متن درج ذیل ہے:
محترم آیت اللہ اعرافی دامت برکاتہ
لبنان اور غزہ کے شہدائے مقاومت کو سلام اور درود پیش کرتے ہوئے عرض کرنا چاہتا ہوں کہ "الان انجرت الامال ما وعدت"۔ مبلغ ٹریننگ کیمپ کے پہلے اجلاس کے افتتاح پر بے حد خوش ہوں اور اپنی ایک دیرینہ خواہش کے پورا ہونے پر خدا کا شکر گزار ہوں۔ یہ منصوبہ، ان شاء اللہ، معاشرتی اصلاح میں مثبت اثرات مرتب کرے گا۔
البتہ، دو باتیں نہایت اہم ہیں:
1. اہل اور موزوں افراد کا انتخاب
2. ایک مناسب پروگرام کی ترتیب، تاکہ جلد از جلد مقاصد حاصل ہوں۔
جعفر سبحانی