حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی نے "طبّی الکوحل، صنعتی الکوحل اور عطر کے استعمال" کے بارے میں ایک استفتاء کا جواب دیا ہے جو آپ کی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے۔
سوال: صنعتی الکوحل، طبّی الکوحل یا وہ عطر اور ادویات جن میں الکوحل ہو، ان کا کیا حکم ہے؟
جواب: صنعتی الکوحل پاک ہے، اور طبّی الکوحل بھی پاک ہے بشرطیکہ وہ لکڑی یا کسی ایسی چیز سے بنائی گئی ہو جو شراب، نبیذ یا فقاع ( ایک قسم کی کم الکحل والی مشروب ہے جسے عام طور پر جَو یا جو کے دانوں سے بنایا جاتا ہے) میں سے نہ ہو۔ اس صورت میں، اگر عطر یا ادکلن (ایک خوشبو دار عطر ہے جس میں عموماً الکوحل شامل ہوتی ہے) میں طبّی الکوحل شامل ہو تو وہ بھی پاک ہے۔