حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ایران کے شہر جوپار کے امام جمعہ حجت الاسلام صافی زادہ نے اس شہر میں "ستارگان زمین" کے عنوان سے منعقدہ ایک کانفرنس میں خطاب کے دوران کہا: قرآن کی تلاوت اور اس کی تعلیم نہ صرف احادیث میں بے شمار فضائل و ثواب کی حامل ہے بلکہ قرآنی معارف کو سمجھنا اور انہیں عملی زندگی میں نافذ کرنا بھی انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا: قرآن صرف تلاوت کے لیے نہیں ہے بلکہ اسے سمجھنا اور زندگی میں نافذ کرنا ضروری ہے۔ بدقسمتی سے بعض لوگ صرف ظاہری تلاوت پر اکتفا کرتے ہیں اور اس کے احکام پر عمل کرنے سے غافل رہتے ہیں۔ قرآن اور اہل بیت (ع) کی ثقافت سے یہ دوری ہماری زندگیوں میں بہت سے مسائل کا سبب بنی ہے۔
حجت الاسلام صافی زادہ نے کہا: ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ تلاوت قرآن کے ساتھ اس کے معانی و مفاہیم پر بھی توجہ دیں اور اسے اپنے گفتار و کردار میں منعکس کریں۔
انہوں نے کہا: جو زندگیاں قرآن اور اہل بیت (ع) کی سیرت پر قائم ہوں وہ سکون اور احترام سے بھری ہوتی ہیں۔ امیرالمؤمنین علیہ السلام اور حضرت زہرا سلام اللہ علیہا قرآنی زندگی کے بہترین نمونے ہیں جنہوں نے اپنی ازدواجی زندگی میں کبھی اختلاف تک نہیں کیا۔
آپ کا تبصرہ