جمعہ 30 مئی 2025 - 12:49
عید غدیر تمام امت اسلامی کی عید ہے، صرف شیعہ یا سادات کی نہیں: امام جمعہ دیّر

حوزہ/ امام جمعہ شہر دیر حجت الاسلام والمسلمین سید علی حسینی نے تاکید کی ہے کہ عید غدیر کو صرف شیعہ یا سادات کی عید سمجھنا اس عظیم دن کے ساتھ ظلم ہے، کیونکہ یہ دن درحقیقت پوری امت اسلامی کے لیے ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ شہر دیر حجت الاسلام والمسلمین سید علی حسینی نے تاکید کی ہے کہ عید غدیر کو صرف شیعہ یا سادات کی عید سمجھنا اس عظیم دن کے ساتھ ظلم ہے، کیونکہ یہ دن درحقیقت پوری امت اسلامی کے لیے ہے۔ یہ وہ دن ہے جس میں رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے امیرالمؤمنین علی علیہ السلام کو بطور ولی و جانشین منصوب فرمایا اور یوں اسلامی حکومت کے اصول اور نظام امامت کو واضح کیا۔

انہوں نے کہا کہ غدیر فقط خلافت کا اعلان نہیں بلکہ اکمال دین اور اتمام نعمت کا دن ہے، جیسا کہ قرآن میں ذکر ہوا ہے۔ اس روز نہ صرف حضرت علی علیہ السلام کا نام لیا گیا، بلکہ ائمہ معصومین علیہم السلام اور امام زمانہ عجل‌اللہ‌فرجہ کا بھی ذکر کیا گیا، تاکہ امت کو قیامت تک کے رہنماؤں کی پہچان ہو۔

حجت الاسلام حسینی نے کہا کہ امامت صرف ایک سیاسی یا معاشی منصب نہیں بلکہ امام، لوگوں کو دین و دنیا دونوں میں رہنمائی فراہم کرتا ہے اور ان کی نجات کا وسیلہ بنتا ہے۔ ولایت فقیہ اسی تسلسل کی ایک کڑی ہے جو عصر غیبت میں امت کی ہدایت کے لیے قائم ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج دنیا میں کہیں ایسی محبت، وابستگی اور دینی مودّت حکمرانوں کے ساتھ نظر نہیں آتی جیسی اسلامی نظام میں رہبر معظم کے ساتھ ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ غدیر کے موقع پر تمام مسلمان اتحاد و وحدت کے پیغام کو عام کریں، تاکہ دشمنوں کی تفرقہ انگیزی کی کوششیں ناکام ہوں، اور اس موقع پر خطبۂ غدیر کو مساجد، اجتماعات اور سوشل میڈیا کے ذریعے عام کیا جائے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha