اتوار 28 ستمبر 2025 - 13:35
اسرائیلی صحافی کا ایران کی علاقائی برتری کا اعتراف

حوزہ/ ایک اسرائیلی صحافی نے اعتراف کیا کہ ایران یقینی طور پر خطے کی ایک بڑی طاقت ہے اور اس کے پاس کافی میزائل ہیں، اس لیے تل ابیب کو ایران کو سنجیدگی سے لینا چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایک اسرائیلی اخبار کے مطابق، ایک اسرائیلی تجزیہ کار نے اعتراف کیا ہے کہ ایران خطے میں ایک بڑی طاقت ہے اور اسرائیل کو اسے سنجیدگی سے لینا چاہیے۔

اسرائیلی اخبار یدیعوت احرونوت کے تجزیہ نگار یوسی یہوشوع نے لکھا ہے کہ ایران پر پابندیوں کے بحالی کے بعد دونوں ممالک کے درمیان غلط فہمیوں سے جنگ پھیل سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک اسرائیلی عہدیدار کے مطابق اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ایران اب بھی ایک بڑی طاقت ہے۔ اخبار کے مطابق اس وقت ایران کی حکمرانی کو تبدیل کرنے کا کوئی متبادل موجود نہیں ہے۔

یہوشوع نے کہا کہ ایک اور تصادم کا امکان ہے، اس لیے تل ابیب کو چاہیے کہ وہ تیار رہے اور ایرانیوں کو سنجیدگی سے لیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے پاس کافی میزائل ہیں اور اس کا جوہری پروگرام مکمل طور پر ختم نہیں ہوا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha