حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ پٹی میں خوراک کے شدید بحران کے نتیجے میں ڈھائی ماہ کے ایک فلسطینی بچے کی بھوک اور غذائی قلت کی وجہ سے موت ہو گئی۔
یہ واقعہ خان یونس کے ناصر ہسپتال میں پیش آیا۔ بچے کا نام عید ابوجامع تھا۔
اس سے پہلے اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی (UNRWA) نے غزہ پٹی میں بھوک کے بحران کے مزید سنگین ہونے کی اطلاعات دی تھیں۔
ایک رپورٹ کے مطابق، غزہ میں ہر تین میں سے ایک بچہ ایسا ہے جسے پورے 24 گھنٹے تک کھانا نہیں ملتا۔ اب تک غذائی قلت کی وجہ سے غزہ میں کئی بچے اور نوزائیدہ بچے جاں بحق ہو چکے ہیں۔









آپ کا تبصرہ