حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکہ نے کولمبیا کے صدر گوستاوو پٹرو کا ویزا اُس وقت منسوخ کر دیا جب انہوں نے فلسطین کی حمایت اور غزہ میں جاری جنگ کے خلاف سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے امریکہ کو نشانہ بنایا۔
اطلاع کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس اور اس کے حاشیے میں ہونے والی تقاریب کے دوران صدر گوستاوو پٹرو نے ایک پرجوش تقریر میں عالمی سطح پر اتحاد کی اپیل کی تاکہ غزہ کی جنگ کو ختم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا: "اس اتحاد کی طاقت امریکہ سے زیادہ ہونی چاہیے۔ میں آج یہاں آیا ہوں تاکہ امریکی فوجیوں سے کہوں کہ وہ اپنے ہتھیار عوام کی طرف نہ کریں، ٹرمپ کی اندھی تقلید نہ کریں بلکہ انسانیت کی آواز اور اپنے ضمیر کی پیروی کریں۔"
صدر پیٹرو نے اپنی تقریر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور موجودہ امریکی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ غزہ میں جاری "نسل کشی" میں شریک ہے۔
ان بیانات کے بعد واشنگٹن نے فوری ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ان کا امریکی ویزا منسوخ کر دیا، جسے مبصرین نے "کمزوری اور ذلت پر مبنی اقدام" قرار دیا ہے۔









آپ کا تبصرہ