پیر 9 فروری 2026 - 18:50
اسلام آباد مسجد حملے کی مذمت، مولانا سید محمد رضا زیدی کا دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

حوزہ/ دہلی کی مسجد الشیرین کے امامِ جمعہ مولانا سید محمد رضا زیدی نے اسلام آباد کی مسجد و امام بارگاہ خدیجہ الکبریٰ میں نمازِ جمعہ کے دوران ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف فوری کارروائی اور عبادت گاہوں کی سکیورٹی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دہلی کی مسجد الشیرین (شیعہ جامع مسجد) کھجوری کے امامِ جمعہ مولانا سید محمد رضا زیدی نے اسلام آباد کی مسجد و امام بارگاہ خدیجہ الکبریٰ میں نمازِ جمعہ کے دوران ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے اس واقعے کو انسانیت کے لیے افسوسناک سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ عبادت گاہ میں معصوم نمازیوں کو نشانہ بنانا کسی بھی مذہب یا انسانیت کے اصولوں سے مطابقت نہیں رکھتا۔

انہوں نے اس واقعے پر گہرے دکھ اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سانحے کے دل خراش مناظر انتہائی تکلیف دہ ہیں۔ مولانا زیدی نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ حملے میں ملوث عناصر اور ان کے سہولت کاروں کو فوری طور پر بے نقاب کر کے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اور مساجد و امام بارگاہوں کی سکیورٹی کے لیے مؤثر اور عملی اقدامات کیے جائیں۔

آخر میں مولانا سید محمد رضا زیدی نے شہدا کے لیے دعائے مغفرت، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور متاثرہ خاندانوں کے لیے صبر کی دعا کی۔ ساتھ ہی انہوں نے امید ظاہر کی کہ دنیا خصوصاً خطے کو دہشت گردی، فرقہ واریت اور بدامنی سے محفوظ رکھنے کے لیے سنجیدہ کوششیں کی جائیں گی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha