منگل 10 فروری 2026 - 06:06
شیعہ علما کونسل افغانستان کی اسلام آباد میں شیعہ مسجد پر حملے کی شدید مذمت / حملے کے ذمہ داروں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ

حوزہ / شیعہ علما کونسل افغانستان نے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں مسجد خدیجہ الکبریٰ پر دہشت گردانہ حملے کے ردِعمل میں جاری کردہ ایک بیان میں اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے حملے کے عاملین اور ان کے سرپرستوں کی شناخت، گرفتاری اور سخت سزا کا مطالبہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، شیعہ علما کونسل افغانستان نے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے «ترلائی» میں واقع مسجد خدیجہ الکبریٰ پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت میں ایک بیانیہ جاری کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس بیان میں کہا گیا ہے کہ موصول ہونے والی رپورٹس کے مطابق جمعہ کے روز 6 اگست 2026ء کو اس مسجد کو ایک وحشیانہ دہشت گرد حملے کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 30 سے زائد نمازی شہید ہوئے اور تقریباً 170 افراد زخمی اور مجروح ہوئے۔

شیعہ علما کونسل افغانستان نے قرآن کریم کی آیات کی روشنی میں اس اقدام کو انسانی اقدار اور خالص اسلامی تعلیمات کے خلاف ایک کھلا جرم قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے اور اس سانحے کے شہدا کے لیے درجات کی بلندی اور زخمیوں کے لیے فوری اور مکمل شفایابی کی دعا کی ہے۔

اس بیانیہ کے تسلسل میں اس کونسل نے پاکستان کی مسلمان ملت بالخصوص شہدا کے لواحقین سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مکمل سنجیدگی اور ذمہ داری کے ساتھ اپنے شہریوں بالخصوص مذہبی اور دینی مقامات کی سلامتی کو یقینی بنائے۔

شیعہ علما کونسل افغانستان نے تاکید کی ہے کہ یہ حملہ منظم دہشت گردانہ کارروائیوں کے اس سلسلے کا حصہ ہے جس کے تحت گزشتہ برسوں میں پاکستان میں شیعہ مذہبی اور ثقافتی مراکز کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے اور ان جرائم کی تکرار کے باوجود اب تک ان کے عاملین اور سرپرستوں کی شناخت، گرفتاری اور اعلانیہ عدالتی کارروائی سے متعلق کوئی شفاف رپورٹ سامنے نہیں آئی۔

شیعہ علما کونسل افغانستان نے بیانیہ کے آخر میں امید ظاہر کی ہے کہ اس جرم کے مرتکبین اور محرکین کو جلد از جلد شناخت کر کے گرفتار کیا جائے گا اور اعلانیہ اور منصفانہ عدالتی کارروائی کے بعد انہیں ان کے مذموم اعمال کی سخت سزا دی جائے گی۔

قابل ذکر ہے کہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں شیعہ نمازیوں پر اس دہشت گرد حملے کی ذمہ داری دہشت گرد گروہ داعش نے قبول کی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha