ہفتہ 14 فروری 2026 - 18:04
خیرپور میں جعفریہ الائنس پاکستان کا اہم مشترکہ اجلاس، آرگنائزنگ کمیٹی کے قیام کا اعلان

حوزہ/ جعفریہ الائنس پاکستان کے زیرِ اہتمام خیرپور میں منعقدہ مشترکہ اجلاس میں سکھر، نواب شاہ اور لاڑکانہ ڈویژنز کے لیے آرگنائزنگ کمیٹی کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے 15 شوال تک استصوابِ رائے کے مراحل مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، خیرپور/ جعفریہ الائنس پاکستان کے زیرِ اہتمام سکھر، نواب شاہ اور لاڑکانہ ڈویژنز کے ذمہ داران کا ایک اہم مشترکہ اجلاس خیرپور کے مقامی لان میں منعقد ہوا، جس میں تینوں ڈویژنز کے تمام اضلاع کے نمائندگان نے شرکت کی۔

اجلاس میں جعفریہ الائنس کی مرکزی قیادت کے اراکین، بشمول صدر مولانا سید شہنشاہ حسین نقوی، سینئر نائب صدر علامہ نثار احمد قلندری، جنرل سیکریٹری شبر رضا رضوی اور سیکرٹری جعفریہ والینٹیئرز سید رخ فیروز سمیت دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔

ابتدائی خطاب کرتے ہوئے علامہ نثار احمد قلندری نے صوبہ سندھ میں جعفریہ الائنس کی کارکردگی پر شرکاء کو تفصیلی بریفنگ دی اور تنظیمی امور پر روشنی ڈالی۔

اس موقع پر صدر جعفریہ الائنس مولانا سید شہنشاہ حسین نقوی نے تینوں ڈویژنز کے ذمہ داران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے نئے دستور کے مطابق ضلعی سیٹ اپ کی تشکیل کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی۔ انہوں نے آئندہ ذمہ داران کے انتخاب کے لیے استصوابِ رائے کے طریقۂ کار کی تفصیلات بھی بیان کیں۔

مولانا شہنشاہ حسین نقوی نے سکھر، نواب شاہ اور لاڑکانہ ڈویژنز کے لیے ایک آرگنائزنگ کمیٹی کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے ہدایت کی کہ 15 شوال تک تینوں ڈویژنز میں استصوابِ رائے کے مراحل مکمل کیے جائیں۔

اجلاس کے اختتام پر تینوں ڈویژنز کے ذمہ داران کی حوصلہ افزائی کے لیے یادگاری شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha