ہفتہ 21 فروری 2026 - 21:20
ماہ رمضان بہار قرآن

حوزہ/ جس طرح ماہ رمضان کی عظمت وبرکت بے انتہا ہے ۔ایسے ہی قرآن مجید کی تلاوت کا ثواب بے انتہا ہے ۔ماہ رمضان المبارک میں قرآن مجید کی ایک آیت کا ثواب پورے قرآن مجید کے ثواب کے برابر ہے۔ 

تحریر: نجم الحسن منگلور ضلع ہری دوار اتراکھنڈ

حوزہ نیوز ایجنسی I شھر رمضان الذی انزل فیہ القران ھدی للناس وبینت من الھدی والفرقان بقرہ آیت ۱۸۵ ۔رمضان کا مہینہ ہے جس میں قرآن نازل کیا گیا جو لوگوں کا رہنما ہے ۔اور اس میں رہنمائی اور(حق و باطل کے ) تمیز کی روشن نشانیاں ہیں ۔

ہر شئ کے لئے ایک موسم بہار ہوتا ہے ۔قرآن مجید کی بہار کا زمانہ ماہ رمضان ہے۔

اللہ کا مہینہ اللہ کا کلام

نور علی نور جس طرح ماہ رمضان کی عظمت وبرکت بے انتہا ہے ۔ایسے ہی قرآن مجید کی تلاوت کا ثواب بے انتہا ہے ۔ماہ رمضان المبارک میں قرآن مجید کی ایک آیت کا ثواب پورے قرآن مجید کے ثواب کے برابر ہے۔

رسول اسلام ؑ نے فرمایا: یا سلمان علیک بقرآۃ القران فان قرآتہ کفارۃ للذنوب وستر فی النار وامان من العذاب ،المومن اذا قرآ القران نظر اللہ الیہ بالرحمہ

اے سلمان تم تم پر قرآن کا پڑھنا لازم ہے ۔اس لئے کہ تلاوت قرآن گناہوں کا کفارہ ہے ۔اور دوزخ کی سپر ہے ۔اور عذاب سے امان ہے ۔مومن جب قرآن مجید کی تلاوت کرتاہے تو اللہ اس کی طرف نظر رحمت کرتا ہے ۔

حضرت علی علیہ السلام کا ارشاد گرامی ہے تعلموا القران فانہ احسن الحدیث وتفقہوا فانہ ربیع القلوب

قرآن مجید کو سیکھو اس لئے کہ وہ سب سے اچھا عمدہ واعلی کلام ہے اور قرآن کی تعلیم حاصل کرو اس لئے کہ وہ دلوں کی بہار ہے

یقینا قرآن مجید میں میں تمام اقسام کے علوم موجود ہیں جن کی ضرورت ہے .حقائق و اسرار و رموز علوم وفنون ۔ گذشتہ وآئندہ کے حالات ووقعات

النبی ۔ وھو القران الدلیل یدل علی خیر سبیل قرآن مجید ایسا رہنما ہے جو اچھے راستہ کی طرف رہنمائی کرتا ہے ۔تفسیر عیاشی

القران مع علی وعلی مع القران

قرآن علیؑ کے ساتھ ہے اور علیؑ قرآن کے ساتھ ہیں

قرآن واہلبیت ؑ ہدایت انسان کے دو ایسے رہنما ہیں جن کاساتھ صبح قیامت تک رہے گا ۔

خدا کریم دونوں کا علم حاصل کرنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق دے۔

فقط والسلام

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha