جمعرات 26 فروری 2026 - 06:00
سوشل میڈیا سے غفلت اہم ثقافتی مواقع کو ضائع کرنے کے مترادف ہے

حوزہ / سوشل میڈیا سے وابستہ سرگرمیوں کے جائزے اور تقویت کے محور پر ایک ہم اندیشی نشست، مدیر حوزہ علمیۂ خواہران صوبہ یزد اور صوبائی انتظامیہ کے متعدد کارکنان کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدیر حوزہ علمیۂ خواہران صوبہ یزد حجت الاسلام والمسلمین محمد کارگر شورکی نے سوشل میڈیا کے ثقافتی اور سماجی تغیرات میں مؤثر کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: آج سوشل میڈیا محض ایک رابطے کا ذریعہ نہیں رہا بلکہ یہ افکار، رویّوں اور طرزِ زندگی کی تشکیل کا ایک فیصلہ کن میدان بن چکا ہے اور سوشل میڈیا سے غفلت اہم ثقافتی مواقع کو ضائع کرنے کے مترادف ہے۔

انہوں نے اس میدان میں فعال، ہدفمند اور منصوبہ بند موجودگی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا: سوشل میڈیا میں سرگرمی درست مخاطب شناسی، حقیقی ضرورتوں کے تعین اور مضبوط و مؤثر مواد کی تیاری پر مبنی ہونی چاہیے۔ کسی بھی قسم کی عجلت یا فکری بنیاد کے بغیر اقدام نہ صرف غیر مؤثر ہوگا بلکہ وسائل کے ضیاع کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

مدیر حوزہ علمیۂ خواہران صوبہ یزد نے کہا: کارکردگی میں ہم آہنگی اور مختلف شعبوں کے درمیان ربط سرگرمیوں کے معیار کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ضروری ہے کہ تمام دستیاب صلاحیتوں کو باہمی تعاون کے ساتھ بروئے کار لایا جائے اور موازی کاموں سے اجتناب کیا جائے تاکہ نتائج زیادہ منظم اور مؤثر ہوں۔

انہوں نے کہا: موجودہ حالات کے تقاضوں کو مدنظر رکھنا، پیغام رسانی میں دقت اور مجموعی ادارہ جاتی اہداف کے دائرے میں حرکت کرنا، سوشل میڈیا سرگرمیوں کے بنیادی اصول ہونے چاہئیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha