حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، معروف خطیب و مبلغ مولانا سید قائم مہدی بارہ بنکوی کی رحلت پر آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی دام ظلہ کے نمایندہ حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید اشرف علی الغروی صاحب قبلہ نے مندرجہ ذیل تعزیتی پیغام جاری کیا۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم
إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
نہایت رنج و الم کے ساتھ یہ اندوہناک خبر موصول ہوئی کہ معروف خطیب و مبلغ،
مولانا سید قائم مہدی بارہ بنکوی طاب ثراہ اس دارِ فانی سے دارِ بقا کی طرف کوچ کرگئے۔ آپ کی رحلت علمی و دینی حلقوں کے لیے ایک عظیم خسارہ ہے، جس کی تلافی بظاہر ممکن نظر نہیں آتی۔
مرحوم نے اپنی پوری حیاتِ طیبہ تبلیغِ دین، ترویجِ معارفِ اہلِ بیتؑ اور اصلاحِ معاشرہ میں صرف کی۔ ان کی خطابت میں تاثیر، بیان میں سوز و گداز، اور فکر میں پختگی نمایاں تھی، جس سے بے شمار افراد مستفید ہوئے اور راہِ ہدایت پائی۔
ہم اس عظیم سانحہ پر مرحوم کے جملہ پسماندگان، متعلقین اور بالخصوص اہلِ خانہ کی خدمت میں دلی تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں اور بارگاہِ رب العزت میں دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی وسیع رحمتوں میں جگہ عطا فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے، اور جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام نصیب کرے۔ نیز لواحقین کو صبرِ جمیل اور اجرِ جزیل عنایت فرمائے۔
لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللّٰهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيمِ
أشرف الغروي
باب النجف/ لكهنو
28 شوال 1447ھ









آپ کا تبصرہ