حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، علمی و ثقافتی انسٹی ٹیوٹ "ہاد" کے زیر اہتمام ایران کے شہر قم میں "اخلاق مقاومت" کی سلسلہ وار مقالاتی نشستوں کی چوتھی نشست "مبانی وحیانی و الزامات قرآنی در اخلاق مقاومت" کے موضوع پر منعقد ہوئی۔
اس نشست میں حوزه علمیہ قم کے نائب مدیر حجت الاسلام والمسلمین حمید ملکی نے مقاومت کے قرآنی اور اخلاقی پہلوؤں کی وضاحت کرتے ہوئے صبر و استقامت کو ایمان کے بنیادی ارکان میں سے قرار دیا اور کہا: مقاومت صرف میدان جنگ میں موجودگی تک محدود نہیں ہے بلکہ دشمن، نفسانی خواہشات، شیطانی وسوسوں کے مقابلے میں کوئی بھی استقامت اور الہی اقدار کا تحفظ بھی مقاومت و استقامت کی ایک شکل ہے۔
انہوں نے کہا: صبر ایمان کی حقیقت اور مومن انسان کے استحکام کی اساس ہے۔ جو شخص گناہ، مشکلات اور اللہ کی اطاعت کے سامنے استقامت کرتا ہے، اس نے ایک اخلاقی عادت حاصل کر لی ہے جسے قرآن نے مضبوط اور پائیدار ایمان قرار دیا ہے۔
حوزہ علمیہ قم کے قائم نائب مدیر نے سورہ یونس کی آیت نمبر 57 سے استناد کرتے ہوئے قرآن کریم کو کتاب "موعظہ، شفا، ہدایت اور رحمت" قرار دیا اور کہا: قرآن کریم پہلے انسان کو بیدار کرتا ہے پھر اس کے روحانی اور اخلاقی درد کا علاج کرتا ہے اور آخر میں ہدایت کا راستہ اور اللہ کی رحمت تک پہنچنے کا طریقہ اس کے سامنے رکھتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا: قرآن کی نظر میں مقاومت اخلاق کے بغیر معنی نہیں رکھتی۔ الہی مکتب میں مقصد، ذرائع کو جائز قرار نہیں دیتا اور میدان جنگ میں بھی انسانی اور اخلاقی اصولوں کی پابندی ضروری ہے۔









آپ کا تبصرہ