حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صوبہ مازندران میں نماینده ولی فقیہ حجت الاسلام والمسلمین محمدی لائینی نے جنگ رمضان کے شہداء کے خاندانوں کے ساتھ منعقدہ اعزازی اجتماع میں شرکت کرتے ہوئے شہداء اور ایثارگروں کے خاندانوں سے ملاقات اور ان کی تجلیل کو قابل قدر قرار دیا اور کہا: ہم شہداء کے خاندانوں سے صبر، استقامت اور شجاعت سیکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا: شہداء کسی ایک علاقے سے تعلق نہیں رکھتے بلکہ وہ تہران اور دیگر شہروں میں شہید ہوئے ہیں۔ وہ مناظر ملت ایران کی مظلومیت، شہداء کے خاندانوں کے صبر، قربانی، مزاحمت، اسلام طلبی، دین طلبی، عزت طلبی اور وطن دوستی کا ثبوت ہیں نیز یہ واقعات امریکہ اور صیہونیوں کے ظلم و جبر کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

حجت الاسلام والمسلمین محمدی لائینی نے شہداء کے خاندانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا: ہم آپ سے صبر، استقامت اور شجاعت سیکھتے ہیں اور اگر ہمیں ہزاروں بار بھی قربانی دینی پڑے تب بھی ہم اہل دین کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔
انہوں نے مزید کہا: ملت ایران نے یہ عہد کر رکھا ہے کہ اس قیام اور انقلاب کو حضرت ولی عصر (عج) کے ظہور کے پیش خیمے کے طور پر محفوظ رکھے گی اور اس کی حفاظت کرے گی۔
امام جمعہ ساری نے کہا: شہداء کے عظیم خاندانوں اور ایثارگر معاشرے کی تسلی و دلجوئی اور ان کی تجلیل بہت قیمتی ہے اور اعزازی تقریبات میں شاندار شرکت بہت حوصلہ افزا اور باعث مسرت ہے۔









آپ کا تبصرہ