حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی نے صہیونی حکومت کے لبنان پر حالیہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے تمام مسلمانوں اور دنیا بھر کے آزادی پسندوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حزب اللہ لبنان کی بھرپور حمایت اور پشتیبانی کریں۔
آیت اللہ نوری ہمدانی نے اپنے پیغام میں کہا کہ صیہونی حکومت کے لبنان میں وسیع پیمانے پر حملے، جو اس سفاک اور بچے کش حکومت کے غیر انسانی کردار کا مظہر ہیں، انتہائی قابلِ افسوس اور قابلِ مذمت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ جنایت امریکی دہشت گرد حکومت کی براہِ راست پشت پناہی اور بعض عرب و اسلامی ممالک اور جھوٹے انسانی حقوق کے علمبرداروں کی خاموشی کے ساتھ انجام دی جا رہی ہے۔
مرجع تقلید قدر نے تاکید کی کہ ضروری ہے کہ تمام مسلمان اور دنیا بھر کے آزادی پسند اس جارحیت اور جنایت کے خلاف سخت موقف اختیار کریں، ان حملوں کو مذمت کریں، اور لبنان کے عوام خصوصاً حزب اللہ کی ہر ممکن حمایت کا اعلان کریں جو لبنان اور اس کے عوام کے دفاع میں استقامت اور بہادری کے ساتھ مصروف عمل ہے۔









آپ کا تبصرہ