حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تبیین اور روشن خیالی کا موضوع رہبر شہید (ره) کے فکری بیانات کے اہم ترین محوروں میں سے ایک ہے۔ انہوں نے طلبہ سے اپنے آخری خطاب میں موضوعِ تبیین کو گمراہ کن رجحانات کا مقابلہ کرنے اور عوامی رائے سے ابہام دور کرنے کا راستہ قرار دیا۔
ہمارے رہبر شہید (ره) نے طلبہ سے اپنی ایک ملاقات میں "عوامی رائے عامہ کو روشن کرنے کے لیے تبیین" کی اہمیت پر زور دیا۔ ان کے عملی سیرت کا جائزہ لینے سے پتہ چلتا ہے کہ حقائق کی تبیین اور واضح بیان، انقلاب سے پہلے کے سالوں سے لے کر رہبری کے دور تک ہمیشہ ان کی فکری اور ثقافتی سرگرمیوں کے بنیادی محوروں میں سے ایک رہا ہے۔
رہبر شہید (ره) نے طلبہ کے ساتھ گفتگو کے دوران کہا: آپ عزیز نوجوان اور عزیز طلبہ جو حقیقی معنوں میں قوم کے دلوں کا پھل اور اس ملک کے مستقبل کی امید ہیں، تبیین کے مسئلے کو اہمیت دیں۔ اس گمراہ کن حرکت کے مقابلے میں جو سینکڑوں طرف سے ملت ایران کی طرف لپک رہی ہے اور اسی طرح ان افکار کا عوامی رائے پر اثر انداز ہونا دشمنان ایران، اسلام اور انقلاب اسلامی کے بڑے اہداف میں سے ہے لہذا دشمن کی جانب سے عوام بالخصوص نوجوانوں کے ذہنوں کو ابہام میں رکھنا، تبیین کی تحریک کو کمزور کرنا درحقیقت دشمن کی سازش ہے۔
اگرچہ تبیین کا موضوع اور اس کی اہمیت بعض لوگوں کے لیے ایک نیا موضوع محسوس ہو سکتا ہے لیکن جو لوگ حضرت آیت اللہ شہید خامنہ ای کی عملی سیرت سے واقف ہیں، وہ اس بات کی تصدیق کریں گے کہ ان کی شخصیت کی نمایاں خصوصیت جدوجہد اور ذمہ داری کے سالوں میں ہمیشہ تبیین کے موضوع اور حقائق کے واضح بیان کی اہمیت پر توجہ دینا رہا ہے۔









آپ کا تبصرہ