جمعرات 7 مئی 2026 - 12:07
حوزہ علمیہ میں انقلاب لانے کے لیے بزرگان دین کے نقش قدم پر چلنا ناگزیر ہے، آیت اللہ شب زنده دار

حوزہ/ سربراہ شورائے عالی حوزہ علمیہ قم آیت اللہ شب زنده دار نے کہا ہے کہ حوزہ علمیہ کی ترقی، بلندی اور حقیقی معنوں میں مثبت تبدیلی کا انحصار صرف اس بات پر ہے کہ ہم اپنے اسلاف صالحین کے علمی اور عملی ورثے سے بھرپور استفادہ کریں اور مل کر آگے بڑھیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کے مطابق، آیت اللہ شب زنده دار نے "انقلابی حوزہ؛ منتظر حوزہ" کے عنوان سے ہونے والے ایک اہم اجلاس کو بھیجے گئے پیغام میں کہا کہ شہید رہبر کا تاریخی پیغام "حوزہ پیشرو اور سرآمد" دراصل حوزوں میں نئی جان ڈالنے والا ثابت ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس پیغام پر عمل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ہم رہبر کبیر امام خمینی، شہید رہبر، اور موجودہ رہبر معظم انقلاب کے رہنما اصولوں کو سامنے رکھیں، نیز مراجع تقلید کی ہدایات کو بھی اہمیت دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حوزہ علمیہ کے تمام طلبہ، اساتذہ اور فضلاٰ کو چاہیے کہ وہ اس پیغام کو بار بار پڑھیں، اس پر گہرے بحث و مباحثہ کریں اور چھوٹی چھوٹی فکری انجمنیں بنا کر اجتماعی علم و دانش سے کام لیں۔ صرف اسی طرح اس پیغام کی صحیح معنوں میں تشریح اور ترویج ممکن ہے۔

آیت اللہ شب زنده دار نے اجلاس کے منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تمام شہدائے حق بالخصوص علماء کرام کے شہداء اور ان میں سر فہرست شہید رہبر کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے تمام طلبہ اور فضلاٰ کو بار بار دعوت دی کہ وہ سماجی اور علمی اجتماعات میں بھرپور اور مستقل شرکت کریں تاکہ حوزہ علمیہ ایک حقیقی انقلابی اور منتظر امام زمانہ (عج) کا کردار ادا کر سکے۔ آخر میں انہوں نے سب کی کامیابی کے لیے دعا کی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha