جمعہ 22 مئی 2026 - 10:41
یورپ کو  تلخ تجربات سے سبق سیکھتے ہوئے صہیونی رجیم کے جرائم پر سکوت توڑنا چاہیے

حوزہ / ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ یورپ کو  تلخ تجربات سے سبق سیکھنا چاہیے اور صہیونی رجیم کے جرائم پر خاموشی اور بے عملی ترک کرنی چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وزارت خارجہ ایران کے ترجمان, اسماعیل بقائی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ اشدود بندرگاہ پر صہیونی حکام کی جانب سے غزہ امدادی قافلے کے کارکنوں کے ساتھ ناروا سلوک کی تصاویر انتہائی افسوسناک اور چونکا دینے والی ہیں۔ ان تصاویر میں ایک اسرائیلی وزیر کو ہتھکڑی لگے انسانی حقوق کے کارکنوں کی تذلیل کرتے ہوئے دیکھا گیا، جن میں متعدد یورپی شہری بھی شامل تھے۔

انہوں نے کہا: یہ مناظر تاریخ کے ان سیاہ ادوار کی یاد تازہ کرتے ہیں جب نازی رجیم نے مسلسل جرائم کے باوجود خود کو قانون سے بالاتر سمجھنا شروع کر دیا تھا۔ ان کے مطابق 1930ء کی دہائی میں یورپ نے انسانی وقار کی پامالی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں پر خاموش رہنے کی غلطی کی۔ جس کے نتائج بعد میں پوری دنیا نے بھگتے۔

ترجمانِ وزارت خارجہ نے کہا: آج اصل خطرہ صرف صہیونی حکام کے مخصوص اقدامات نہیں بلکہ ان جرائم پر عالمی خاموشی اور بے عملی ہے جس نے صہیونی قبضے، نسلی امتیاز اور مبینہ نسل کشی جیسے اقدامات کو مزید تقویت دی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha