جمعہ 29 مئی 2026 - 13:53
نتانیاہو کی جنگی پالیسیوں کے تباہ کن اثرات؛ ایک تہائی اسرائیلی نفسیاتی علاج کے محتاج

حوزہ/ مقبوضہ فلسطین میں مسلسل جنگی ماحول، غزہ میں جاری نسل کشی اور خطے کے مختلف ممالک پر اسرائیلی حملوں نے صہیونی معاشرے کو شدید نفسیاتی بحران سے دوچار کر دیا ہے۔ تازہ سروے اور تحقیقی رپورٹس کے مطابق اسرائیل کے ایک تہائی باشندے ذہنی دباؤ، خوف اور نفسیاتی بیماریوں کے باعث پیشہ ورانہ نفسیاتی علاج کی ضرورت محسوس کر رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مقبوضہ فلسطین میں مسلسل جنگی ماحول، غزہ میں جاری نسل کشی اور خطے کے مختلف ممالک پر اسرائیلی حملوں نے صہیونی معاشرے کو شدید نفسیاتی بحران سے دوچار کر دیا ہے۔ تازہ سروے اور تحقیقی رپورٹس کے مطابق اسرائیل کے ایک تہائی باشندے ذہنی دباؤ، خوف اور نفسیاتی بیماریوں کے باعث پیشہ ورانہ نفسیاتی علاج کی ضرورت محسوس کر رہے ہیں۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی ادارے “مکابی ہیلتھ کیئر سروسز” کے حالیہ سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ تقریباً ایک تہائی اسرائیلی شہریوں نے اعتراف کیا کہ وہ نفسیاتی مدد اور علاج کے محتاج ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ تین برسوں کے دوران غزہ پر مسلسل بمباری، لبنان، ایران، شام اور دیگر پڑوسی ممالک کے خلاف اسرائیلی جارحیت نے اسرائیلی سماج کو شدید ذہنی اضطراب اور “ٹراما” میں مبتلا کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزارت جنگ نے جنوری میں اعلان کیا تھا کہ ستمبر 2023 کے بعد سے اسرائیلی فوجیوں میں “پی ٹی ایس ڈی” یعنی جنگی ذہنی دباؤ کے مریضوں کی تعداد میں تقریباً 40 فیصد اضافہ ہوا ہے، جبکہ اندازہ ہے کہ 2028 تک اس میں مزید 180 فیصد اضافہ ہوسکتا ہے۔

اسی طرح خودکشی کے واقعات میں بھی خطرناک حد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اسرائیلی اخبار “جروزلم پوسٹ” نے فروری میں رپورٹ دی تھی کہ 2024 میں اسرائیلی فوجیوں کی خودکشی کے 78 فیصد واقعات غزہ، مغربی کنارے اور لبنان میں جنگی کارروائیوں سے مربوط تھے۔

اسرائیلی ماہر نفسیات اور سابق فوجی “ٹولی فلینٹ” کے مطابق اسرائیلی معاشرے میں گھریلو تشدد، ڈپریشن اور شدید ذہنی تناؤ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کا اپنی حکومت، ریاستی اداروں اور سماجی ڈھانچے پر اعتماد تیزی سے ختم ہو رہا ہے۔ ان کے بقول یہ صورتحال غداری کے احساس کو جنم دے رہی ہے، کیونکہ جن لوگوں نے اپنی حفاظت کے لئے حکومت پر بھروسہ کیا تھا، وہ خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha