حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ترکیہ کے دارالحکومت استنبول میں مقاومت و مزاحمت کی حمایت کرنے والی تنظیم "دوستانِ مقاومت ترکیہ" کے زیر اہتمام اسرائیلی قونصل خانے کے سامنے ایک احتجاجی اجتماع منعقد کیا گیا، جس میں غزہ اور لبنان کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مزاحمتی محاذ کی حمایت کا اعلان کیا گیا۔
موصولہ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ "دوستانِ مقاومت ترکیہ" کے اراکین اور فلسطین کے حامیوں نے ایک ریلی نکالی جو اسرائیلی قونصل خانے تک پہنچی۔ شرکاء نے "مزاحمتی محاذ تنہا نہیں" کے نعرے بلند کرتے ہوئے فلسطین اور لبنان کی مزاحمت کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کیا۔
مظاہرے کے دوران 15 جولائی کو شہید ہونے والے کمال اکشی کے والد اکرم اکشی نے ایک اعلامیہ پڑھ کر سنایا، جس میں محورِ مقاومت کی حمایت اور اسرائیلی اقدامات کے مقابلے میں استقامت و مزاحمت کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
مقررین اور شرکاء نے خطے کی موجودہ صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ غزہ، لبنان اور ایران آج امریکہ اور اسرائیل کے مقابل ایک مشترکہ محاذ پر کھڑے ہیں اور انہیں درپیش چیلنجز ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔
احتجاجی پروگرام کے دوران امریکہ اور اسرائیل کے پرچم زمین پر بچھائے گئے، جن پر چل کر مظاہرین نے دونوں ممالک کی پالیسیوں کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔









آپ کا تبصرہ