منگل 9 جون 2026 - 18:32
امریکا نہ تو جنگ بندی چاہتا ہے اور نہ وہ کسی مفید مذاکرات کے لیے سنجیدہ دکھائی دیتا ہے

حوزہ / ایرانی پارلیمنٹ کے سربراہ نے کہا: ایران کی حکمت عملی صرف جنگ یا صرف مذاکرات پر مبنی نہیں ہوگی۔ ہم اپنے وقت پر لڑیں گے اور اپنے وقت پر مذاکرات بھی کریں گے۔ ہمارا بنیادی مقصد جنگ کا خاتمہ اور پائیدار سلامتی کا قیام ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کے سربراہ محمد باقر قالیباف نے کہا: ایران صرف نعروں یا وعدوں پر انحصار نہیں کرے گا بلکہ اپنے اقدار، دانشمندی اور منصوبہ بندی کے ذریعے کامیابی حاصل کرنے کی پوری کوشش کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا: امریکا نہ تو جنگ بندی چاہتا ہے اور نہ وہ کسی مفید مذاکرات کے لیے سنجیدہ دکھائی دیتا ہے اس لیے ہمیں اپنی سرزمین اور عوام کے لیے کسی بھی حد تک جانا ہوگا۔

ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے کہا: موجودہ صورتحال میں فوجی، سفارتی، عوامی اور عوامی خدمت کے تمام محاذ ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں اور انہیں الگ الگ نہیں دیکھا جا سکتا۔

انھوں نے کہا: سفارت کاری کو صرف بند کمروں میں ہونے والی بات چیت یا سفارتی مسکراہٹوں تک محدود سمجھنا بڑی غلطی ہوگی۔ اگر ایسا کیا گیا تو ناکامی ابتدا ہی سے مقدر بن جائے گی۔

ایرانی پارلیمنٹ کے سربراہ نے واضح کیا کہ ایران کی حکمت عملی صرف جنگ یا صرف مذاکرات پر مبنی نہیں ہوگی۔ ہم اپنے وقت پر لڑیں گے اور اپنے وقت پر مذاکرات بھی کریں گے۔ ہمارا بنیادی مقصد جنگ کا خاتمہ اور پائیدار سلامتی کا قیام ہے۔

انہوں نے کہا: لبنان کے معاملے نے ثابت کر دیا، سفارتی اور فوجی محاذ مل کر مخالفین کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کرسکتے ہیں۔ بعض مواقع پر مذاکرات معطل کرنے کی دھمکی دے کر بیروت پر حملہ روکا گیا جبکہ بعض مواقع پر عسکری کارروائی کے ذریعے دباؤ ڈالا گیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha