ہفتہ 27 جون 2026 - 13:56
جس امت کے ساتھ امام حسینؑ کی ثقافت ہو، وہ کبھی فنا نہیں ہو سکتی: نجف اشرف کے امام جمعہ

حوزہ/ نجف اشرف کے امام جمعہ، حجت الاسلام والمسلمین سید صدرالدین قبانچی نے کہا ہے کہ جس امت کے ساتھ امام حسین علیہ السلام کی ثقافت اور فکر ہو، اسے سیاسی یا ثقافتی میدان میں کبھی شکست نہیں دی جا سکتی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نجف اشرف کے امام جمعہ، حجت الاسلام والمسلمین سید صدرالدین قبانچی نے کہا ہے کہ جس امت کے ساتھ امام حسین علیہ السلام کی ثقافت اور فکر ہو، اسے سیاسی یا ثقافتی میدان میں کبھی شکست نہیں دی جا سکتی۔

انہوں نے کہا کہ واقعۂ کربلا کوئی عارضی سیاسی واقعہ نہیں بلکہ ایک عالمی اور دائمی تحریک ہے، جو حضرت امام مہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے ظہور اور عالمی عدل کے قیام تک جاری رہے گی۔

جمعہ کے خطبے میں انہوں نے عراق کی اندرونی صورت حال پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بجلی کے بحران کے حل کے لیے ہر گھر کو کم از کم 10 ایمپیئر بجلی مفت فراہم کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام صدی کی بڑی مالی بدعنوانیوں اور مسلسل ہونے والی چوریوں کے مقدمات بے نقاب ہونے کے منتظر ہیں اور ذمہ داروں کو، ان کے عہدے یا حیثیت سے قطع نظر، سخت ترین سزا دی جانی چاہیے۔

بین الاقوامی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے سید صدرالدین قبانچی نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جانب سے پہلی بار غزہ میں بچوں کے قتل عام پر اسرائیل کی مذمت اس بات کی علامت ہے کہ صہیونی حکومت اپنے زوال کے راستے پر گامزن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے خلاف جنگ سے امریکی افواج کی واپسی سے متعلق امریکی سینیٹ کا فیصلہ، امریکہ کے اندر ایک بڑی سیاسی تبدیلی کی نشاندہی کرتا ہے۔

انہوں نے لبنان کے عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عراقی قوم صہیونی جرائم کے باعث لبنان کو درپیش مشکلات میں اس کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

امام جمعہ نجف اشرف نے اپنے خطبے میں اس بات پر زور دیا کہ امام حسین علیہ السلام کی فکر اور ثقافت امتِ مسلمہ کی بقا اور سربلندی کی ضمانت ہے، اور یہی پیغام ظلم و باطل کے خلاف ہمیشہ زندہ رہے گا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha