حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں مرحوم آیت اللہ العظمیٰ فاضل لنکرانیؒ کے دفتر میں حضرت امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کربلا کی یاد میں مجلسِ عزا کا انعقاد کیا گیا، جس میں اہل بیتؑ کے عقیدت مندوں اور مختلف مسلم برادریوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
لندن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق، محرم الحرام کے ایام میں گزشتہ برسوں کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے سوگواروں نے دفتر آیت اللہ العظمیٰ فاضل لنکرانیؒ میں اجتماع کیا اور حضرت سید الشہداء علیہ السلام کی بارگاہ میں پرسہ پیش کیا۔
اس موقع پر یونیورسٹی کے پروفیسر حجۃ الاسلام والمسلمین عالمی نے خطاب کرتے ہوئے امام ہادی علیہ السلام کی ایک روایت بیان کی، جس میں اللہ تعالیٰ کی محبت کو بندوں کے دلوں میں راسخ کرنے اور اس کی نعمتوں کا تذکرہ کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسان جس ہستی سے حقیقی محبت کرتا ہے، اسی کے راستے پر چل کر اپنی قدر و منزلت حاصل کرتا ہے۔ ان کے بقول، حضرت امام حسین علیہ السلام سے محبت درحقیقت خداوند متعال سے محبت ہے، کیونکہ امام عالی مقامؑ نے اپنی تمام ہستی اللہ کی رضا کے لیے قربان کر دی۔
تقریب کے دیگر پروگراموں میں تلاوتِ قرآن کریم، زیارتِ عاشورا کی اجتماعی قراءت، نوحہ اور نمازِ جماعت شامل تھے۔









آپ کا تبصرہ