اتوار 5 جولائی 2026 - 13:53
رہبرِ شہید کی تشییع کے موقع پر قم میں تین روز تک سی این جی مفت فراہم کی جائے گی

حوزہ/ قم کے میئر فرامرز عظیمی نے اعلان کیا ہے کہ رہبرِ شہید انقلاب کی تشییع کے سلسلے میں 21 سے 23 محرم (6 سے 8 جولائی) تک بلدیۂ قم کے زیرِ انتظام تمام سی این جی اسٹیشنوں پر سی این جی مفت فراہم کی جائے گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فرامرز عظیمی نے کہا کہ 7 جولائی کو رہبرِ شہید کی تشییع کے پیش نظر زائرین اور سوگواروں کی بہتر میزبانی کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ زائرین اور شہریوں کی آمدورفت کو آسان بنانے اور انہیں سہولت فراہم کرنے کے مقصد سے بلدیۂ قم کے شہری کاروباری تنظیم اور زرعی مصنوعات کے ادارے کے زیرِ انتظام تمام سی این جی اسٹیشنوں پر پیر 6 جولائی، منگل 7 جولائی اور بدھ 8 جولائی تک سی این جی بلا معاوضہ فراہم کی جائے گی۔

میئر قم نے کہا کہ بلدیہ عوام کی خدمت کے لیے ہے اور ہمیشہ قومی و مذہبی مواقع پر زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کرتی ہے تاکہ حضرت کریمۂ اہلِ بیت حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے زائرین اور قم کے شہریوں کو ہر ممکن سہولت میسر آسکے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بعض علاقے جیسے نوقطار، بہشتِ معصومہ، گل ہا، حاجی زادہ، ولی عصر، جمہوری، علوی اور 72 تن کے نام سے بلدیۂ قم کے زیرِ انتظام سی این جی اسٹیشن مقررہ تین دنوں کے دوران شہریوں اور گزرنے والی گاڑیوں کو مفت ایندھن فراہم کریں گے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha