پیر 6 جولائی 2026 - 14:31
جامعۃ الزہرا سلام اللہ علیہا میں رہبرِ شہید انقلاب کے زائرین کے لیے 7 ہزار 499 افراد کے قیام کا انتظام مکمل

حوزہ/ قم میں رہبرِ شہید کی تشییع کے موقع پر زائرین کی میزبانی کے لیے جامعۃ الزہرا سلام اللہ علیہا نے اپنی تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ ادارے نے طلبہ اور ان کے اہلِ خانہ سمیت 7 ہزار 499 زائرین کے قیام اور خدمت رسانی کا انتظام کر لیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعۃ الزہرا سلام اللہ علیہا میں رہبرِ شہید انقلاب کی تشییع کے لیے قائم خصوصی کمیٹی کے سربراہ انجینئر حسین حدادی فام نے بتایا کہ تشییع جنازہ کے دوران جامعۃ الزہرا زائرین کی رہائش اور سہولیات فراہم کرنے والے اہم مراکز میں شامل ہوگا۔ اس مقصد کے لیے دوسری محرم سے خصوصی کمیٹی نے اپنی سرگرمیاں شروع کر دی تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ زائرین کی بہتر خدمت کے لیے استقبال، رہائش، میڈیکل، سکیورٹی، امدادی انتظامات اور دیگر شعبوں پر مشتمل سات خصوصی ورکنگ گروپس تشکیل دیے گئے، جنہوں نے مسلسل اجلاسوں کے ذریعے تمام انتظامات کو حتمی شکل دی۔

حدادی فام کے مطابق جامعۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے 7 ہزار 499 افراد کے قیام کی گنجائش فراہم کی گئی ہے، تاکہ جامعۃ الزہرا، دانشکدہ ہدیٰ اور دیگر متعلقہ اداروں کے طلبہ و طالبات اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ تشییع جنازہ میں شریک ہو سکیں۔

انہوں نے کہا کہ رہائش کی سب سے زیادہ سہولت جامعۃ الزہراء اور ہاسٹلوں میں فراہم کی گئی ہے، جہاں تقریباً 1,400 خواتین کے قیام کا انتظام ہے، جبکہ ان کے ہمراہ آنے والے افراد کے لیے بھی الگ مقامات مختص کیے گئے ہیں۔

جامعۃ الزہرا کے انسانی وسائل و امدادی امور کے معاون نے بتایا کہ زائرین کی خدمت کے لیے ادارے میں سات موکب قائم کیے جا رہے ہیں، جن میں دو موکب مرکزی احاطے سے باہر اور پانچ اندر ہوں گے، جہاں پانی، چائے اور شربت سمیت دیگر ضروری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ طبی خدمات کے لیے خاتون اور مرد ڈاکٹروں، نرسنگ عملے اور طبِ سنتی کی ٹیموں کو بھی تعینات کیا گیا ہے تاکہ ضرورت پڑنے پر زائرین کو فوری طبی امداد فراہم کی جا سکے۔

حدادی فام نے کہا کہ ایک خصوصی میڈیا و اطلاعاتی ٹیم بھی تشکیل دی گئی ہے، جو زائرین کی خدمت سے متعلق تمام سرگرمیوں کی کوریج اور ڈاکیومنٹری بنانے کی ذمہ داری انجام دے گی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha