ہفتہ 4 جولائی 2026 - 11:41
جامعۃ الزہراؑ میں رہبرِ شہید انقلاب کی تشییع میں شرکت کے لیے آنے والے 7 ہزار زائرین کے قیام کا انتظام

حوزہ/ رہبرِ شہید انقلاب کی تشییع میں شرکت کے لیے آنے والے زائرین اور سوگواروں کی میزبانی کے سلسلے میں جامعۃ الزہرا سلام اللہ علیہا نے اپنی تمام تر سہولیات بروئے کار لاتے ہوئے 5 سے 7 ہزار افراد کے قیام، کھانے، سکیورٹی اور دیگر ضروری خدمات کا مکمل انتظام کر لیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبرِ شہید انقلاب کی تشییع میں شرکت کے لیے آنے والے زائرین اور سوگواروں کی میزبانی کے سلسلے میں جامعۃ الزہرا سلام اللہ علیہا نے اپنی تمام تر سہولیات بروئے کار لاتے ہوئے 5 سے 7 ہزار افراد کے قیام، کھانے، سکیورٹی اور دیگر ضروری خدمات کا مکمل انتظام کر لیا ہے۔

رہبرِ شہید انقلاب کی تشییع کے لیے جامعۃ الزہرا سلام اللہ علیہا میں قائم خصوصی کمیٹی کے سربراہ حسین حدادی فام نے بتایا کہ ادارہ اپنے تمام وسائل کے ساتھ زائرین کی خدمت کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ 5 سے 7 ہزار زائرین کے قیام کا انتظام مکمل کر لیا گیا ہے تاکہ آنے والے مہمانوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

انہوں نے کہا کہ رہائشی مقامات کی صفائی اور تیاری کا کام آخری مراحل میں ہے، جبکہ زائرین کی خدمت کے لیے جامعۃ الزہرا کے مختلف حصوں میں متعدد موکب بھی قائم کیے جا رہے ہیں جہاں کھانے پینے اور دیگر ضروری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

حدادی فام نے بتایا کہ زائرین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے سکیورٹی انتظامات مزید مضبوط کیے گئے ہیں اور تمام بنیادی سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں تاکہ مہمانوں کو کسی دشواری کا سامنا نہ ہو۔

انہوں نے جامعۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کے اساتذہ، طالبات اور عملے سے اپیل کی کہ وہ رضاکارانہ طور پر زائرین کی خدمت میں حصہ لیں۔ ان کے بقول، اس عظیم دینی موقع پر خدمت کا جذبہ ایثار، اخوت اور یکجہتی کا عملی مظہر ہوگا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ تقریب کی خبروں اور سرگرمیوں کی مؤثر کوریج کے لیے ایک خصوصی میڈیا ٹیم بھی تشکیل دی گئی ہے، جبکہ جامعۃ الزہرا اور قیام گاہوں کی تزئین و آرائش بھی تشییعی مراسم کے مطابق کی جا رہی ہے تاکہ رہبرِ شہید انقلاب کے سوگواروں کی شایانِ شان میزبانی کی جا سکے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha