جمعہ 17 جولائی 2026 - 23:30
اربعین 1448ھ انقلابِ اسلامی کی تبیین، امید آفرینی اور جہادِ تبیین کا بہترین موقع ہے

حوزہ / حجت الاسلام والمسلمین سید عبدالفتاح نواب کہا: اربعینِ حسینی کا عظیم اجتماع انقلاب اسلامی کے آرمانوں کی تبیین، ثقافتِ مقاومت کے فروغ، امید آفرینی اور جہادِ تبیین کے لیے ایک بے مثال موقع فراہم کرتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نمائندۂ ولی فقیہ برائے امور حج و زیارت حجت الاسلام والمسلمین سید عبدالفتاح نواب نے اربعین 1448ھ کو غیر معمولی اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے کہا: اربعین کا عظیم اجتماع انقلاب اسلامی کے آرمانوں کی تبیین، ثقافتِ مقاومت کے فروغ، امید آفرینی اور جہادِ تبیین کے لیے ایک بے مثال موقع فراہم کرتا ہے، جس سے مبلغین اور خدام کو بھرپور استفادہ کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا: اربعین کے مبلغین کی پہلی ذمہ داری انقلاب اسلامی کے آرمانوں کی حفاظت اور انہیں زائرین تک مؤثر انداز میں پہنچانا ہے۔ عدالت، آزادی، استقلال، وحدت اور حیاتِ طیبہ جیسے انقلابی اقدار اسلامی تعلیمات اور انسانی فطرت سے ہم آہنگ ہیں جبکہ اربعین کی روحانی فضا ان پیغامات کی منتقلی کے لیے بہترین موقع فراہم کرتی ہے۔

نمائندۂ ولی فقیہ برائے امور حج و زیارت نے ثقافتِ مقاومت کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا: آج امتِ مسلمہ میں استقامت اور مقاومت کے جذبے کو مضبوط کرنا پہلے سے زیادہ ضروری ہے۔ قرآن کریم کے مطابق کامیابی صبر اور ثابت قدمی سے حاصل ہوتی ہے لہٰذا اس میدان میں کسی قسم کی غفلت قابل قبول نہیں۔

حجت الاسلام والمسلمین نواب نے امید آفرینی کو بھی اربعین کے اہم ترین اہداف میں شمار کرتے ہوئے کہا: اگرچہ معاشرہ مختلف مشکلات سے دوچار ہے لیکن مایوسی کو عوام پر مسلط نہیں ہونے دینا چاہیے۔ واقعۂ عاشورا نے ثابت کیا کہ سخت ترین حالات میں بھی اللہ تعالیٰ کی نصرت سے امید ختم نہیں ہوتی اور اسی استقامت کے نتیجے میں حضرت امام حسین علیہ السلام کا پیغام پوری دنیا میں پھیل گیا۔

انہوں نے مزید کہا: دشمن آج میڈیا اور ادراکی جنگ کے ذریعے افکارِ عامہ کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہا ہے، اس لیے مبلغین کو چاہیے کہ وہ بصیرت کے ساتھ شبہات کا جواب دیں، دشمن کی سازشوں کو بے نقاب کریں اور جہادِ تبیین کے میدان میں فعال کردار ادا کریں۔

حجت الاسلام والمسلمین نواب نے کہا: رہبرِ شہید انقلاب اسلامی بھی اربعینِ حسینی کے موقع پر معارفِ الہی کی ترویج پر خصوصی توجہ دیتے تھی لہٰذا اربعینِ حسینی دینی مفاہیم، جہادِ تبیین اور اسلامی طرزِ زندگی کو زائرین تک پہنچانے کا بہترین موقع ہے۔

انہوں نے کہا: حضرت امام حسین علیہ السلام کی تحریک ابتدا ہی سے حقائق کی وضاحت، امر بالمعروف اور نہی عن المنکر پر استوار تھی اور آج بھی اربعین کے تمام ثقافتی پروگراموں میں جہادِ تبیین کو مرکزی حیثیت حاصل ہونی چاہیے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha