جمعرات 23 جولائی 2026 - 03:32
حدیث روز | قیامت کے دن علمائے شیعہ کا مقام

حوزہ/ امام حسن مجتبی علیہ السلام نے ایک روایت میں علمائے شیعہ کی قیامت میں بلند منزلت کو بیان فرمایا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "محجة البیضاء" سے نقل کی گئی ہے۔

اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال الامام الحسن المجتبی عليه السلام:

«تَأْتِی عُلَمَاءُ شِیعَتِنَا الْقَوَّامُونَ بِضُعَفَاءِ مُحِبِّینَا وَأَهْلِ وِلَایَتِنَا یَوْمَ الْقِیَامَةِ، وَالْأَنْوَارُ تَسْطَعُ مِنْ تِیجَانِهِمْ.».

امام حسن مجتبی علیہ السلام نے ارشاد فرمایا:

قیامت کے روز ہمارے شیعوں میں سے وہ عالم لوگ (سامنے) آئیں گے جو ہمارے محبین اور اہلِ ولایت میں سے کمزور افراد کی پشت پناہی کرتے ہیں، اور ان کے سروں پر موجود تاجوں سے روشنیاں پھوٹ رہی ہوں گی۔

محجة البیضاء، ج ۱، ص ۳۳

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha