حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی قومی اتحادفورسز کے سربراہ حجت الاسلام سید عمار حکیم نے حشد الشعبی کے مراکز پر بمباری کی شدید مذمت کی ہے۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا: میں حشد الشعبی کے ان مراکز پر ہونے والی بمباری کی شدید مذمت کرتا ہوں جنہیں مختلف صوبوں میں نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں وابستہ فورسز کے درجنوں اہلکار شہید اور زخمی ہوئے۔ میں متعلقہ سرکاری اور سکیورٹی اداروں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ اس جارحیت کی مکمل تحقیقات کریں اور ایسے ضروری اقدامات کریں جن سے اس قسم کی خلاف ورزیوں کی دوبارہ روک تھام یقینی بنائی جا سکے کیونکہ یہ عراق کی خودمختاری اور سلامتی کو نشانہ بناتی ہیں۔
حجت الاسلام سید عمار حکیم نے مزید کہا: ہم ایک بار پھر اس بات پر زور دیتے ہیں کہ عراق کی سرزمین کو کسی بھی ایسے حملے یا دھمکی کے لیے استعمال کرنے کی مخالفت کرتے ہیں جس کا ہدف ہمسایہ ممالک ہوں۔
انہوں نے آخر میں کہا: اللہ تعالیٰ شہداء پر اپنی رحمت نازل فرمائے، ان کے اہل خانہ کو صبر و سکون عطا کرے اور زخمیوں کو جلد از جلد شفا دے۔









آپ کا تبصرہ